جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے: شاہد آفریدی

12 مارچ, 2022 13:53

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا کریڈٹ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب اچھی نیت سے کام کرتے ہیں، اچھے لوگ جڑنا شروع ہوتے ہیں، پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کا آغاز کیا۔

ایک سوال کے جواب میں آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں غیرمعمولی پرفارمنس دی اور زبردست کپتانی کی، سینئر کھلاڑیوں سمیت سب لوگوں نے انفرادی طور پر شاہین کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کو ایک لفظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، وہ پوری کتاب ہے : شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ابھی آئے ہیں، چیزوں کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے، رمیز راجہ ایک امید ہیں، انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کمنٹری بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top