جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک کو سلیکٹڈ نہیں قائداعظم کے نظریات کی پاسداری کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے : بلاول بھٹو

25 دسمبر, 2020 10:43

کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو سلیکٹڈ کے تجربے کی فیکٹری بنانے کے بجائے جمہوری نظریات کی پاسداری کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر پیغام میں پُر امن و جمہوری جدوجہد کے ذریعے متحدہ ہندستان کے مسلمانوں کے لیئے الگ ملک بنانے والے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو سلیکٹڈ و کٹھ پتلیوں کے لئے تجربے و ٹریننگ کی فیکٹری بنانے کے بجائے اسے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔ ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم کے جمہوری نظریات کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیں : خوشی ہے کہ آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، بہت کم لوگوں کو قائد جتنی مقبولیت ملی : وزیر اعظم

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے مشن کو ابھی پایہ تکمیل پر پہنچانا باقی ہے۔ وہ مشن مساوات پر مبنی ایک ایسا مضبوط مسلم اکثریتی ملک کا قیام ہے، جو پوری امت کے لئے رول ماڈل ہو۔ اب یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائداعظم کے خواب کو مکمل طور سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، جس کا خالق قائداعظم تھے۔ پیپلز پارٹی کے سابق ​​سربراہان و وزرائے اعظم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی نظریے کی خاطر جانیں قربان کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن، خوشحال اور مساوات پر مبنی پاکستان کے لئے جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ قائداعظم کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے عوام پیپلز پارٹی کی کاوشوں میں بھرپور ساتھ دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top