جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا پھر بےقابو ہونے لگا، مزید 4 ہزار950 کیسز رپورٹ

31 جولائی, 2021 10:20

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا پھر بے قابو ہونے لگا ، مزید 4 ہزار950  کیسز  سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار479 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 4 ہزار950 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ کل سے 8 اگست تک کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی، جبکہ مجموعی کیسز 10 لاکھ 29 ہزار 811 تک جاپہنچے ہیں ۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8اعشاریہ 46فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1321 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 161 ہوگئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top