جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس کے باعث مزید چھ افراد موت کا شکار

29 دسمبر, 2021 10:16

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار 739 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 348 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیلی صدر کا اپنی بیٹی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سے انکار

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 94 ہزار 379 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اشارعیہ 87 فیصد رہی، 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top