جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں کورونا وائرس پھر شدت اختیار کرنے لگا

09 جولائی, 2021 20:41

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 820 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 506ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 252 ہوگئی ہے، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 737 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 25 افراد جاں بحق

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 ہزار 583ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا کے 663 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، سندھ میں کورونا کے 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک قرار، این سی اوسی نے جامع حکمت عملی مرتب کرلی

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 820 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 506ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top