جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانیہ کے لارڈ ڈیوڈ وولفسن عہدے سے مستعفی

14 اپریل, 2022 17:23

لندن: برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کورونا کی خلاف ورزی پر برطانیہ کے لارڈ ڈیوڈ وولفسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا جے مطابق لارڈ ڈیوڈ وولفسن کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جسٹس منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

دوسری جانب پارٹی گیٹ اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار

واضح رہے کورونا کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی کرنے پر بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، بورس جانسن کی سالگرہ پر پارٹی ان کی اہلیہ نے رکھی تھی اس لیے ان پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top