جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ، نئی پابندیوں کا اعلان

03 اگست, 2021 12:39

پشاور : خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، حکومت نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ 8 اضلاع میں کورونا نے خطرے کی گھنٹے بجا دی۔ صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی، فعال کیسز بھی 4 ہزار 352 ہوگئے۔

گزشتہ 7 روز کے دوران صوبائی دارالحکومت اور اپر چترال میں سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15، 15 فیصد رہی۔ تور غر میں 11 فیصد، کوہاٹ میں 8 جبکہ لوئر چترال میں 7 فیصد، نوشہرہ، مردان اور ایبٹ آباد میں 6، 6 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی دن 10 لاکھ ویکسینیشن، تمام اکائیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا : اسد عمر

تازہ صورتحال کے پیش نظر اور این سی او سی کے فیصلے پر عمدرآمد کے لیئے خیبر پختونخوا حکومت نے 3 اگست سے 31 اگست تک نئی حکومتی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اس دوران رات 8 بجے کاروباری مراکز بند ہونگے۔ ہفتے میں کاروبار 2 دن بند رکھا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی۔ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام ہو گا۔ ریسٹورنٹ صرف آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلیں گے۔ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top