جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے: شہباز شریف

25 اپریل, 2021 13:38

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں، ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی چار ریاستوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے، بحیثیت انسان ہمیں ایک دوسرے کی زندگیاں بچانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top