جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا کے شکار جاری، مزید 23 افراد جاں بحق

08 اپریل, 2021 10:18

پشاور : خیبر پختونخوا میں کورونا مزید 23 افراد کی جان لے گیا۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 18 نئے کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 23 افراد کی موت ہوگئی۔ مختلف مقامات پر زیر علاج 945 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : اسلام آباد کے مزید 93 بچوں میں وباء کی تصدیق

صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 519، متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہزار 880 اور  صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 81 ہزار 293 ہوگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق، جبکہ 408 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top