جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا محکمہ تعلیم سندھ کے دفاتر میں بھی پہنچ گیا، 1 کلرک انتقال کرگیا

08 دسمبر, 2020 15:07

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے دفاتر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا گزشتہ چند روز میں چار ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ ایک کلرک انتقال کرگئے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز میں گزشتہ چند دنوں میں چار ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ کلرک ارشاد احمد سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا نے اموات میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عامر انصار، وکیل فضل جیلانی بھی کورونا کی وجہ سے قرنطینہ ہوگئے اور ڈی جی منسوب صدیقی بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے رخصت پر چلے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹریٹ میں چار مختلف شعبوں کے دفاتر اور پبلک ڈیلنگ کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top