جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

متنازعہ مردم شماری : ایم کیو ایم نے اپنے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے استعفے لے لیے

25 اپریل, 2023 17:15

مردم شماری پر تحفظات دور نہ ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے استعفے لے لیے ہیں اور جلد اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت حالیہ مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور نہیں کرسکی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم نے ارکان قومی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے استعفے لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو کراچی اور حیدرآباد کی مردم شماری کے طریقہ کار اور اب تک کے متنازعہ نتائج پر اختلاف ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد پر اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا، اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی غَور کیا گیا ، اجلاس میں مردم شماری کے اب تک کے اعداوشمار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے مردم شماری پر حکمرانوں کے غیر سنجیدہ رویے کیخلاف تشویش کا اظہار کیا۔

یہ پڑھیں : مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top