جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں : عطاء تارڑ

03 مارچ, 2023 15:12

گوجرانوالہ : معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک مشکلات کا شکار ہے۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا۔ سب کو معلوم تھا پاناما جے آئی ٹی کا فیصلہ کیا آنے والا ہے۔ ملک میں انصاف کا دہرا نظام نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک

انہوں نے کہا کہ کیا توشہ خانہ کیس پانامہ طرز پر روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے؟ نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوا۔ عمران خان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ کیا عمران خان کیخلاف کیسز کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں۔ فواد چودھری عدالتوں میں پیغام رسائی کا کام کر رہے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں آج تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ عمران خان مسلح جتھوں کیساتھ عدالتوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ عمران خان پر اربوں روپے کی چوری کا الزام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top