جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

علی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو کامیابی پر مبارکباد، شاباش جیالو شاباش : آصف زرداری

17 اکتوبر, 2022 10:50

کراچی : سابق صدر کا کہنا ہے کہ شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمنی انتخاب میں ملتان سے علی موسیٰ گیلانی اور ملیر، کراچی سے حکیم بلوچ کو نشست جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کارکنوں کے نام کہا کہ تیر کا نشان، فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ان کا کہنا تھا کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، جیالے قابل فخر ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے، قائد عوام کا فرمان مشعل راہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top