جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چینی صدر شی جن پنگ کا دو سال بعد پہلا غیر ملکی دورہ، پیوٹن سے ملاقات کریں گے

12 ستمبر, 2022 10:22

ماسکو : شی جن پنگ دو سال بعد پہلی بار چین سے رواں ہفتے وسطی ایشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ رواں ہفتے قازقستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں روسی ترجمان کے مطابق ازبکستان کے قدیم شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی

یوکرین پر مغرب کے ساتھ روس کے تصادم اور تائیوان کے بحران اور عالمی معیشت کی ہنگامہ خیزی کے پس منظر میں چینی صدر کوویڈ 19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے دو سال بعد پہلا بیرون ملک دورہ کر رہے ہیں۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات شی جن پنگ کو اپنے اثر و رسوخ کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی، جبکہ پیوٹن ایشیاء کی طرف روس کے جھکاؤ کا مظاہرہ اور دونوں رہنماء امریکہ کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top