جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین پاکستان کو کمرشل قرضوں کی مد میں 25 ارب ڈالر فراہم کرے گا : وزیر خارجہ

30 مارچ, 2022 14:46

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین بھی روس یوکرین کے معاملے پر افہام و تفہیم کا خواہاں ہے، چین پاکستان کو کمرشل قرضوں کی مد میں 25 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ اسلام آباد کے بعد یہ ہماری دوسری ملاقات تھی۔ ہم نے ساری صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی نئی قسم بی اے ٹو کنٹرول سے باہر، وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین قرار

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو کمرشل قرضوں کی مد میں 25 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ چینی قیادت قرضے کی فراہمی کا جلد اعلان کرے گی۔ ڈیزل کی عالمی قلت میں بھی چین پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین مصالحت کی بات پر چینی وزیر خارجہ نے مسرت کا اظہار کیا۔ چین بھی روس یوکرین کے معاملے پر افہام و تفہیم کا خواہاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top