جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین اگلے 6 برسوں میں تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا : امریکی فوجی حکام

11 مارچ, 2021 10:05

واشنگٹن : امریکی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 6 برسوں میں چین تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا۔

ایشیاء پیسیفک میں واشنگٹن کے اعلیٰ کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے امریکی سینیٹ کو بتایا کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگلے 6 برسوں میں چین تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے : چین کا دو ٹوک اور واضح پیغام

انہوں نے کہا کہ چین کا ہدف گوام ہے، جس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور یہ خدشہ چینی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو سے پیدا ہوتا ہے، جس میں ایک جزیرے کے اڈے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ اڈہ گارسیا اور گوام میں امریکی تنصیبات کی طرح تھا۔

ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایجس ایشور اینٹی میزائل بیٹری کے گوام پر انسٹالیشن کی منظوری دی جائے، جو پرواز میں انتہائی طاقتور چینی میزائلوں کو روکنے کے قابل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top