جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین، پاکستان اور افغانستان کے فورم کو دوبارہ بحال کیا جائے گا: وزیر خارجہ

06 فروری, 2022 16:51

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے فورم کو دوبارہ بحال کیا جائے گا، ہم افغانستان کے وزیرخارجہ کو بھی دعوت دیں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر مفصل گفتگو ہوئی، صدر شی جن پنگ کے ساتھ اتنی جامع اور مفصل ملاقات پہلے نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے، مارچ کے آخری ہفتے چین کا دورہ کروں گا، چینی وزیرخارجہ سے بات ہوئی کہ مارچ میں دوبارہ نشست ہوگی، ہم افغانستان کے وزیرخارجہ کو بھی دعوت دیں گے، چین اور پاکستان کا مؤقف مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایک ہے۔ چین، پاکستان اور افغانستان کے فورم کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں: شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے اس پر تشویش ہے، پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے، معاشی میدان میں آگے کیسے بڑھنا ہے اس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، آنے والے دنوں میں ہمیں ایک معاشی بیلنس چاہیئے، چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی نمایاں کمپنیز کیساتھ وزیراعظم کی نشستیں ہوئیں، مختلف تھنک ٹینکس کو بھی دعوت دی گئی ہے، دورہ چین میں توقع سے بھی زیادہ پذیرائی ملی ہے، چین کی سمت واضح دیکھی اور اس میں پاکستان نمایاں ہے، چین کے عوام کے دلوں میں پاکستانی عوام کی عزت اور وفا بھی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top