جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا بیان گمراہ کن اور غلط قرار دے دیا

01 جولائی, 2022 12:58

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں چین کے سفارت خانے نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا نیٹو سربراہی اجلاس میں چین کے بارے میں دیئے گئے بیان کو گمراہ کن اور غلط قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ چین حالیہ دنوں میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط کو چیلنج کرنے کے لیے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے۔

سفارتخانے کے ترجمان نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہم نے نیٹو اجلاس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کیئے گئے متعلقہ تبصرے کا نوٹس لیا ہے، جس میں چین کے خلاف کچھ گمراہ کن الزامات شامل ہیں۔ یہ الزام غلط ہے اور افسوسناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے پاکستان سمیت چین کی پانچ کمپنیوں کو روس کی حمایت کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا

بیان کے مطابق یہ ظاہر ہے کہ اس طرح کا تبصرہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو گہرا کرنے میں مددگار نہیں ہے۔

سفارت خانے کے بیان میں بحرالکاہل میں خلل ڈالنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں آرڈرن کے تبصروں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے تعاون کا خطے کی عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر جنوبی بحرالکاہل میں عسکریت پسندی موجود ہے، تو یہ سب پر واضح ہے کہ اس طرح کے تناؤ کو کون اور کیا ہوا دے رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top