جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم اعلان کریں گے: اسد عمر

19 نومبر, 2022 16:46

روات: اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہوں، آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم اعلان کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ لیکر پنجاب کے مختلف شہروں سے ہو کر آیا ہوں، یہ سمجھتے تھے کہ پیسہ خرچ کریں تو عمران خان گھر چلا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو لاکھوں لوگ عمران خان کے حق میں باہر نکلے، آپ لوگوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہوں، آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر سازش کی وجہ سے شروع ہوا، ضمیروں کی منڈی لگی، پیسہ چلا کر عوام کا لیڈر نکالا جائے گا تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top