جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ

30 دسمبر, 2020 14:56

اسلام آباد : پاکستان، افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

ٹرانز افغان ریل لنک پشاور سے براستہ، کابل اور مزار شریف چلے گی۔ معاہدے کی تقریب میں ازبک وزیرٹرانسپورٹ اور وفاقی وزیر ریلویز اعظم سواتی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور، کابل اور ازبکستان کے درمیان ٹرین چلے گی : اعظم سواتی

معاہدے پر افغانستان، ازبکستان کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی دستخط کردئیے۔ دستخط کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھیجا جائے گا۔ اقوام متحدہ 573 کلو میٹر ٹرین سروس کے لئے چار ارب 80 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

سہہ ملکی کارگو ٹرین سروس سے خطے میں خوشحال اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرانز افغان ریل لنک سے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top