جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مستونگ میں بھنگ اور کوکنار کی تیار فصل تلف

09 جولائی, 2021 11:19

مستونگ : ضلعی انتظامیہ نے بھنگ اور کوکنار کی تیار فصل تلف کردی۔

ڈی سی مستونگ میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے پڑنگ آباد کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کاشت کی گئی بھنگ اور کوکنار کی تیار فصل تلف کردی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں حسن عرف چھوٹا جیب تراش گینگ کے کم عمر کارندے گرفتار

ڈی سی نے بتایا کہ فصل پڑنگ آباد کے علاقے میں ایک بڑی چار دیواری کے اندر خفیہ طور پر کاشت کی گئی تھی۔ منشیات کی فصل کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے تھی۔ کارروائی میں لیویز فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top