جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برکینافاسو میں عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں، 122 افراد ہلاک

25 دسمبر, 2019 13:59

اوئگاڈیگو : افریقی ملک برکینافاسو میں عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں کے نتیجے میں 122 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مغربی افریقہ کے ملک برکینافاسو کے جنوبی صوبے سوم میں عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپوں نے ایک سو بائیس افراد کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق : سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، سات افراد ہلاک

دہشت گردوں نے فوجی اڈے اور سویلین آبادی پر حملہ کرکے پینیتس افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی اکثریت شامل ہے۔

حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں اسی عسکریت پسندوں سمیت سات فوجی ہلاک ہوگئے۔ برکینافاسو کے صدر نے حملے کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ قراردیتے ہوئے دو دن سوگ کا اعلا ن کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top