جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ؛ بھارت کو فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست

04 اپریل, 2021 16:49

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 3 ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 63 رنز سے شکست دی، بھارت کے سنیل رمیش 39جبکہ پنکج 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ساجد نواز نے دو، کپتان نثار علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ سیریز؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلی اننگ کے اختتام پر 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 69 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی، ظفر اقبال 24 بالز پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے اجے کمار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top