جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں تلخ کلامی

17 اپریل, 2021 10:57

انقرہ : ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔

ترکی اور یونان نے گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور باہمی تعلقات میں بہتری کی ایک اور کوشش اس وقت ناکام ہوتے نظر آئی جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ذرائع ابلاغ کے سامنے تلخ کلامی ہوگئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگادیئے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوغلو اور یونان کے ہم منصب نکوس دیندیاس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ ترک فضائیہ نے یونانی فضائی حدود کی 400 سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں اور ترکی نے یونان کے بارے میں منظم انداز سے جعلی خبریں پھیلائیں۔ یونان کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ترکی کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی نے بھی کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین تیار کرلی

جس کے جواب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ پریس کے سامنے آکر ترکی پر الزامات لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ میرے لئے ناقابل قبول ہے کہ اسے تسلیم کروں۔ ہمیں دوستانہ ماحول میں پریس کانفرنس کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھا پیغام بھیجنا تھا۔ یونانی وزیر خارجہ اپنے گھریلو مقاصد کے لیے اس اجلاس کا استحصال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تُرکی اور یُونان کے درمیان مشرقی بحیرہ روم کے پانیوں میں توانائی کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے شدید اختلافات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top