جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول اور سندھ حکومت "آگے دوڑ پیچھے چوڑ” فارمولے پر عمل پیرا ہیں: فیاض الحسن

04 جون, 2021 20:22

لاہور: فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور پوری سندھ حکومت "آگے دوڑ پیچھےچوڑ” فارمولے پر عمل پیرا ہیں، پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی شکست نظر آرہی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اور پوری سندھ حکومت "آگے دوڑ پیچھےچوڑ” فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ یہ پانی چوری، بڑھتے مثبت کرونا کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے نیب سے بچنے کے لیے این آر او کا ڈھکا چھپا ذکر کردیا، سندھ کی عوام صاف پانی، ادویات اور عزت نفس کو ترس رہے ہیں جبکہ بزدار حکومت نے پورے صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ کا وزیراعظم سزا کے باوجود لندن میں بیٹھا ہے، یہ کس قسم کا احتساب ہے؟: بلاول

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں بچے بھوک اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوتے رہے جبکہ آصف زرداری ہر سال علاج کی غرض سے بیرون ملک کے دورے کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی شکست نظر آرہی ہے اسی لیے بلاول زرداری انتخابی اصلاحات پر بے جا تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top