جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خبردار !!آپ قربانی کے جانوروں کے ساتھ اگر یہ سلوک کرتے ہیں تو باز آجائیں۔ ڈیجیٹل رپورٹ

04 جولائی, 2022 13:29

خبردار !!آپ قربانی کے جانوروں کے ساتھ اگر یہ سلوک کرتے ہیں تو باز آجائیں۔

 

٭جانور کوبار بار ٹہلانے لے جانے سے بھی گریز کریں۔ ہر تھوڑی دیر بعد اس کو لے کر نکل جانا، اس کو بھگانا،
ممکن ہے اسے بھی تھکن ہوتی ہو مگر وہ اظہار نہیں کرسکتا، کم سے کم آپ ہی احساس کرلیں۔

٭قربانی کے جانورکوہرگز ہرگز نہ مارئیے ۔

٭کچھ لوگ جانور کی رسی بہت ٹائٹ کرکے باندھتے ہیں تاکہ وہ کھڑا رہے ،اس طرح جانور کو بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہے ۔

٭قربانی کے جانور کو چکنے فرش پر ہرگز مت کھڑا کریں اگر مجبوری ہے تو اس فرش پر بھالو مٹی ڈال کر رکھئے کیونکہ ،
جانور چکنے فرش پر پھسلتا ہے۔

 

 

٭اکثر بچے ایک چھوٹے سے بکرے میں تین تین رسیاں باندھتے ہیں اور پھر اسے مخالف سمت میں کھینچتے ہیں ،
جس سے بکرے کو تکلیف ہوتی ہے ،والدین کو چاہیئے کہ گھر کے بچوں کی تربیت کیجئے اور انھیں اس عمل سے روکئے۔

٭اکثر نوجوان بکروں کی باقاعدہ لڑائیاںکراتے ہیں اور بکروں کو باقاعدہ چھیڑتے ہیں تاکہ وہ بدک جائیں اور پھر لڑیں۔

٭کسی کے قربانی کے جانور کا ہرگز مذاق مت اُڑائیں ، کیونکہ وہ شخص اپنی استطاعت کے مطابق جانور لایا ہے۔

٭بارش کے وقت جانوروں کو کسی شیڈ کے نیچے باندھئے اور اگر کیچڑ میں کھڑا ہے تو اس کو کسی سوکھی جگہ پر باندھئے۔

٭جانور کو بجلی کے پول کے بجائے کسی دوسری جگہ باندھئے کیونکہ کبھی کبھار پولز میں کرنٹ آجاتا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top