جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برفانی تودے میں پھنسے 22 طلباء کو نکال لیا گیا: آئی ایس پی آر

20 جنوری, 2020 20:42

گلگت: پاک فوج نے شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث رٹو میں پھنسے لمز کے 22 طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کردیا، طلباء اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے 22 طلباء شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث رٹو کے مقام پر پھنس گئے تھے، لمز کے یہ طلباء سکئینگ کیلئے گلگت گئے تھے، جہاں وہ شدید برفباری کے باعث 5 روز تک پھنسے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری کی تباہ کاریوں سے 105 افراد جاں بحق، رپوٹ وزیراعظم کو ارسال کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق لمز انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

لمز کے ان 22 طلباء میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، جنہیں راولپنڈی سے ان گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top