جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتے تک معطل کردیئے

10 مارچ, 2023 14:04

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے تک معطل کر دیئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے خلاف درج مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست دائر کی، جس کی سماعت جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے کی۔

سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا، وہ بجلی روڈ تھانہ کی حدود ہی نہیں۔ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حکمت عملی تیار : عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شاہ محمود قریشی پارٹی فیصلے کریں گے

درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیئے معطل کردی۔ ہائی کورٹ نے وکلاء کو وکالت نامہ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top