جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دباؤ میں آکر استعفیٰ دینے سے انکار

09 اکتوبر, 2021 12:14

کوئٹہ : جام کمال نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں سمیت 26 ممبران میرے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کسی دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دے سکتا۔ ناراض دوست وزارتوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد واپس آسکتے ہیں۔ چند لوگوں کی خواہش پر تبدیلی کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور اپوزیشن کو بلا تفریق فنڈز دیئے۔ جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہوگئے۔ سمجھ نہیں آرہی ہمارے ساتھی کیسے اپوزیشن کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اتحادیوں سمیت 26 ممبران میرے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور

ان کا کہنا تھا کہ سردار صالح بھوتانی کی تجویز کی اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل کی گئیں۔ قدوس بزنجو نے اپنے حلقے کے لئے کوئی اسکیم نہیں دی اور نہ ہی وہ رابطے میں رہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میری سردار اختر مینگل سے رشتہ داری ہے، موانا واسع کی عیادت کے لئے گیا۔ اگر دل میں انا یا تلخیاں رکھتا تو لوگوں کے غم اور خوشی میں کسی صورت شریک نہیں ہوتا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 سالہ دور میں صوبے کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے جو کام کرائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top