جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’ستارہ امتیاز‘ سے نواز دیا گیا

23 مارچ, 2023 14:15

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

بابر اعظم کو گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مارچ کو بابر اعظم کو ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا جائے گا

حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں کو مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top