جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

06 جولائی, 2021 17:05

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور آذری سفیر علی علیزادہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، آرمی چیف اور آذری سفیر کا باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور آذری سفیر کا دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے پاک آذربائیجان تعلقات کے فروغ کے لیے علی علیزادے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، آذری سفیر نے بھی علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top