جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل قوم کے نام کردیا، گھر پر جشن، 50 لاکھ انعام کا اعلان

08 اگست, 2022 10:24

کراچی : ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر پر جشن منایا گیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنا گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔ والدین اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے میڈل جیتا ہے۔ بڑے کہتے ہیں جب انجری ہو تو پرفارمنس اچھی آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے اسپورٹس پالیسی کے تحت 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف خان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔

میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پر لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی، جہاں جشن کا سماء رہا۔ بھائی محمد علیم کا کہنا ہے کہ خوشی سے آنکھوں میں آنسو آگئے۔ سب گاؤں والے مل کر فتح کا جشن منارہے ہیں۔ بھائی میرے استاد بھی ہیں۔ ٹریننگ کے مزید مواقع ملیں تو اور بھی بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top