جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسد عمر کا ان ڈور ریستورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز پر پابندی لگانے کا عندیہ

09 جولائی, 2021 15:14

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان ڈور ریستورانٹس، شادیاں اور جمز میں ویکسین کی شرط پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ دو ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 737 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 25 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاؤ بڑی وجوہات ہیں۔ انڈور شادیوں، ریستورانٹس، جمز میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہ ہوا۔

انہوں نے ان ڈور ریستورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا۔ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top