جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جس طرح کے حالات ہیں سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوجائیگا: خواجہ آصف

12 جولائی, 2021 18:46

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس طرح کے حالات ہیں سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوجائے گا، پارلیمنٹ آئین کے تحت سب سے زیادہ قوت والا ادارہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند روز پہلے قومی اسمبلی میں بات کی تھی، نور عالم نے مجھے کہا لگتا ہے کہ آپ کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، جس طرح کے حالات ہیں سب کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے: خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میں نے قومی اسمبلی میں بات کی تھی، ہمسایہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، سرحد پر جو پاکستانی رہ رہے ہیں ہمیں ان کا بھی خیال رکھنا ہے، پارلیمنٹ آئین کے تحت سب سے زیادہ قوت والا ادارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب آئین کے مطابق عملدرآمد ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام تر انتخابات پر سوالیہ نشان ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ آج ملک کے یہ حالات کیوں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top