جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میانمار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، فوج نے دو ہزار سے افراد کو مار ڈالا : اقوام متحدہ

24 جون, 2022 15:53

نیو یارک : اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مخالفین کے خلاف فوج کے کریک ڈاؤن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں گزشتہ سال کی بغاوت سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار اور اس کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے لاپرواہی اور بے عملی کو قبول کرنا بہت زیادہ خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار کی فوجی حکومت نے 800 سے زائد افراد کو عام معافی دے دی

ان کا کہنا تھا کہ جنتا فورسز نے دو ہزار سے زائد شہریوں کو ہلاک، 14 ہزار سے زائد کو گرفتار، 7 لاکھ افراد سے زائد کو بے گھر کیا گیا، جس کے بعد اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

خصوصی نمائندے نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی اور انسانی بحران میں ڈال دیا گیا، جس سے لاکھوں کی زندگیوں اور صحت کو خطرہ ہے۔ میانمار کے عوام پر فوج کے حملے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم ہیں۔ فوج کے تشدد کے اثرات سے کسی کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top