جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیاء کرے : شیخ رشید

04 اکتوبر, 2021 16:38

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیاء کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی، جس میں ملاقات میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں۔ اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔ حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیاء کرے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان سے بات کی ابتداء ہوگئی، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں : شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیا پٹرولنگ یونٹ لانے جا رہے ہیں۔ پٹرولنگ یونٹ میں ڈرونز بھی شامل ہوں گے۔ پولیس کی نفری میں ہزار اہلکاروں کا اضافہ کرنے جارہے ہیں۔ شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کا اہتمام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں پاسپورٹ اجراء کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔ نادرا کے 136 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ آن لائن ویزا 3 ہفتے میں جاری ہوجایا کرے گا۔ بائیو میٹرک پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم افغانستان کے حالات میں بہتری چاہتے ہیں۔ افغانستان کیلئے آن لائن ویزا شروع کر رہے ہیں۔ اسکردو میں شناختی کارڈ کی سہولت دینے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 15 اگست سے تاحال 20 ہزار افراد افغانستان سے آئے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top