جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج پلازمہ ٹیکنیک کی مدد سے کرنے کی منظوری

31 مارچ, 2020 12:14

کراچی : ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق اب مریضوں کا علاج پلازمہ ٹیکنیک کی مدد سے ہوگا۔

خون کے امراض کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کی منظوری دے دی ہے۔

اس طریقہ علاج میں کورونا مریضوں کو آئی سی یو یا وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ ان افراد کی مدد لی جائے گی جو پہلے کورونا کو شکست دے چکے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو پینسٹھ ہوگئی، پچیس افراد ہلاک

علاج کیلئے صحت یاب افراد کے خون سے پلازمہ لیا جائے گا اور جس سے متاثرہ افراد کا علاج ممکن ہوگا، اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اسی ہفتے لائحہ عمل تیار کرلیا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق صحت یاب مریض ہر ایک ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top