جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ کے 22 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

02 اگست, 2021 09:28

کراچی : سندھ کے 22 اضلاع میں 74 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کی جانب سے سندھ بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے دوران سندھ کے 22 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 74 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے جا ہدف رکھا گیا ہے۔

74 لاکھ میں سے 22 لاکھ سے زائد بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ مہم میں 50 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لینگے، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

پولیو ورکرز عالمی ادارہ صحت کی جاری کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے، جنہیں ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کردیئے گئے۔

سندھ میں گزشتہ ایک سال سے کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ صوبے کے تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top