مقبول خبریں
ملک میں کورونا کے باعث مزید 46 ہلاکتیں
اسلام آباد : کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈیلٹا ویرئنٹ پھیلنے لگا ہے، لاہور میں ایک ہی دن 5 سمیت ملک بھر میں مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 398 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 722 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کو کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تو کورونا پر سیاست کررہی ہے: ناصر شاہ
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 47 ہزار 999 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 3 ہزار 858 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔