جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں مزید 107 افراد ڈینگی سے متاثر

18 اکتوبر, 2021 09:41

پشاور : خیبر پختونخوا میں مزید 107 افراد ڈینگی میں مبتلاء ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 107 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 45 ہوگئی ہے۔

صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد پانچ ہے۔ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 237 مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مزید 11 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 75 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 421 ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 97 افراد صحت یاب ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top