مقبول خبریں
افغان شہری کی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر کراچی سے بیلجیم جانے کی کوشش ناکام
کراچی : جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیلجیم جانے کی کوشش کرنے والے افغان شہری گرفتار ہوگیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی ایئرپورٹ ایک کارروائی میں جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیلجیم جانے کے خواہشمند افغان شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 10 ملین بچے بھوک سے مر رہے ہیں، فوری مدد کی ضرورت ہے : این جی او
ملزم پیگاسس ایئر کی پرواز کے ذریعے ترکی کے راستے بیلجیم جا رہا تھا۔ افغان پاسپورٹ کے حامل فاروق کا پیش کردہ کارڈ جعلی ہونے کا سراغ اے ایس آئی ہدایت اللہ نے لگایا۔
امیگریشن شفٹ بی انچارج انسپکٹر اعجاز احمد نے مسافر کو آف لوڈ کرکے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا۔