مقبول خبریں
چین میں دوبارہ کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
بیجنگ: چین میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
ملک میں اموات بڑھنے سے شمشان گھاٹوں میں ایک کے بعد دوسرا مردہ لایا جانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا پابندیوں کیخلاف بڑھتے مظاہرے، چین نے زیرو ٹالرنس پالیسی میں نرمی کردی
دوسری جانب چین میں کئی عرصے سے لگا لاک ڈاؤن ایک دم ہٹائے جانے کے سبب لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں کمی کیسز میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔