جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی جوڑے کا ملک کے جوہری راز غیر ملکیوں کو بیچنے کا اعتراف

19 فروری, 2022 16:00

واشنگٹن : ایک امریکی جوڑے کو امریکہ کے جوہری راز غیر ملکیوں کو بیچنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔

امریکہ بحریہ میں خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے سب سے زیادہ محفوظ رازوں میں سے ایک جگہ پر خدمات انجام دینے والے جوناتھن ٹوبی نے برسوں تک کئی دستاویزات اور معلومات اکھٹی کیں، جسے غیر ملکی حکومت کو دی۔

یہ بھی پڑھیں : فریقین معاہدے تک پہنچنے کے پہلے سے زیادہ قریب ہیں : ایران، امریکہ اور فرانس پُرامید

نیوکلیئر پروپلشن سسٹم کے ماہر جوناتھن نے جوہری راز دیتے ہوئے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ محکمہ انصاف کے مطابق، اس نے معلومات کو غیر ملکی حکومت کو بیچنے کی کوشش کی، کسی ایسے شخص کو پیغامات بھیجے، جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ وہ ایک غیر ملکی اہلکار ہے۔ درحقیقت، فرد ایک خفیہ ایف بی آئی ایجنٹ تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ اس کی اسکول ٹیچر بیوی نے بھی جوہری راز کی فروخت میں شوہر کی مدد کرنے جرم قبول کیا۔ شوہر کو 12 سے 17 سال جبکہ بیوی کو تین سال کی سزا ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top