مقبول خبریں
امریکا ایران کشیدگی، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1578 ڈالرفی اونس ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2600 روپے بڑھ کر 93،400روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد 80،075 روپے ہوگئی۔