جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا ایران کشیدگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

06 جنوری, 2020 15:00

کراچی : امریکا اورایران میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی نمایاں، انڈیکس میں 917 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 406 پوائنٹس پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لے لیا، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 820 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 917 پوائنٹس تک گرگیا، 100 انڈیکس 41 ہزار406 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ایران، عراق، بھارت، چین، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کی اسٹاک ایکسچینج مندی کی جانب چل پڑیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top