جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ ایران کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

08 جنوری, 2020 17:51

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کے اضافہ کے بعد سونا 93000 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ حصص بازار ایک روز تیزی کے بعد بھر مندی دیکھنے میں آئی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافہ کے بعد 1580 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہوا جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ کے بعد سونا 93000 روپے کا ہو گیا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 770 روپے اضافہ کے بعد 79731 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک روز تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی رہی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 41 ہزار357 پربند ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,939 جبکہ کم ترین 41,173 رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 155.30 سے بڑھ کر 155.80 روپے کا ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top