جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے مبینہ حملے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

08 جولائی, 2021 16:05

کراچی : مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے مبینہ حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

مفتی تقی عثمانی کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فجر کے بعد ایک صاحب آئے تھے۔ میں بات کرنے کے لئے اٹھا اور قریب گیا تو اس شخص نے چاقو نکالا، جو خبر آئی وہ درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب چاقو نکالا تو وہاں موجود محافظوں نے اس شخص کو پکڑ لیا۔ مشتبہ شخص پولیس کے پاس ہے اور تفتیش جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مفتی تقی عثمانی کو فون کیا اور حملے سے متعلق تفصیلات اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ پر مبینہ حملے پر مجھے بڑی تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی اعلی پائے کے عالم اور دین اسلام کی شان ہیں ان کی زندگی کے لیے دعا گوہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علماءکرام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

دوسری طرف واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور دارلعلوم کورنگی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مفتی عثمانی کی خیریت کے لیے دارالعلوم آنے والوں کا رش بڑھ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top