جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت کے حلقہ دو میں دھاندلی کا الزام، پی پی کارکنوں کا احتجاج، سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

23 نومبر, 2020 15:50

گلگت : حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے بعد سیاسی صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔ گلگت کے حلقہ دو کے نتائج کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

پیپلز پارٹی گلگت کی جانب سے دوبارہ چیف الیکشن کمشنر کے آفس کے باہر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔ حلقہ دو گلگت میں پوسٹل بیلٹ پیپر میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔

پی پی نے سوال اٹھایا ہے کہ چودہ نومبر کی رات ایک ہزار تین سو اسی پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کیے گئے، جو الیکشن کے اگلے دن ایک ہزار سات سو آٹھ کیسے ہوئے۔ معاملے پر علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں کو ایک دفتر کو آگ لگادی ہے۔ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان انتخابات : جب جب الیکشن صاف اور شفاف ہو گا آپ ہاریں گے : شہباز گل

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش کا کہنا ہے چیف الیکشن کمشنر حلقہ دو سے دھاندلی کے ثبوت خود غائب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑی سیاسی جماعتوں سے چیف الیکشن کمشنر نے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا، مگر اپنے دفتر کے ریکارڈ سے غائب کرادیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top