جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کئی برسوں بعد ایران کا سعودی عرب میں سفارتخانہ آج دوبارہ کھولنے کا اعلان

06 جون, 2023 11:45

جدہ : سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد ایران آج سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نےبتایا ہے کہ "ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

سفارتخانے کی عمارت کئی برسوں سے بند تھی، اس کو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعدعلی رضا عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں۔

یہ پڑھیں : مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیشرفت، ایران اور سعودیہ عرب تعلقات بحالی پر رضامند

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top