جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افریقی طلباء کو نسل پرستانہ سلوک کا سامنا

01 مارچ, 2022 15:31

جنگ کے دنوں میں بھی گورے فرق کرنے سے باز نہ آئے، یوکرین سے فرار ہونے والے غیر ملکی افریقی طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں سرحد پر نسل پرستانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کا سلسلہ جاری ہے، ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکی طلباء کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کی سکیورٹی فورسز اور سرحدی اہلکاروں کی جانب سے نسل پرستانہ سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایک افریقی میڈیکل طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسے اور دیگر غیر ملکیوں کو یوکرین اور پولینڈ کی سرحد کے درمیان ایک چوکی پر پبلک ٹرانزٹ بس سے اتارنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہیں ایک طرف کھڑے ہونے کو کہا گیا، بس صرف یوکرائنی شہریوں کے ساتھ چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈزنی اور وارنر برادرز نے یوکرین کے بحران پر روس میں فلم کی ریلیز روک دی

ایک اور افریقی شخص نے بتایا کہ 10 سے زیادہ بسیں آئیں اور ہم سب کو جاتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ ہم نے سوچا کہ تمام یوکرینیوں کو لے جانے کے بعد وہ ہمیں لے جائیں گے، لیکن انہوں نے ہمیں کہا کہ ہمیں پیدل چلنا ہے، وہاں مزید بسیں نہیں ہیں اور ہمیں چلنے کو کہا گیا۔

طالب علم نے مزید بتایا کہ میرا جسم سردی کی وجہ سے بے حس ہو گیا تھا اور ہم تقریباً 4 دنوں سے نہیں سوئے ہیں۔ یوکرینی باشندوں کو افریقیوں پر ترجیح دی گئی ہے۔ مرد، خواتین، ہر مقام پرم ہمیں اس کی وجہ پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کیوں۔ میں صرف گھر جانا چاہتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top